پاکستان نے سینئر حزب کمانڈر سبزار احمد اور دیگر دہشت گردوں کے جموں و
کشمیر میں مارے جانے کی مذمت کی ہے اور اس معاملے میں مداخلت کرنے کیلئے
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری پر زور
دیا ۔
خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے منصوبہ بند قتل کا ہندوستان پر الزام
لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پلوامہ اور بارہمولہ میں جمعہ کو 12 کشمیری
نوجوانوں کو مار ڈالا ۔ ان میں سے تین کا منصوبہ بند قتل کیا گیا ، جیسا کہ
حالیہ دنوں میں کئی بار کیا جا چکا ہے ۔
عزیز نے بین
الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بے بس کشمیریوں کا بے رحمانہ
قتل کرنے سے ہندوستان کو فوری طور پر روکے ۔ غور طلب ہے کہ سبزار کو
پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں ایک گاؤں میں چار گھنٹے تک جاری تصادم میں اس
کے دو ساتھیوں سمیت مار گرایا گیا تھا ۔
اس کو برہان وانی کا جانشین قرار دیا گیا تھا ، جسے گزشتہ سال آٹھ جولائی
کو مار گرایا گیا تھا ۔ ایک اور واقعہ میں فوج نے اس وقت چھ دہشت گردوں کو
مار گرایا تھا ، جب انہوں نے ہفتہ کو بارہمولہ ضلع میں کنٹرول لائن پر
رامپور سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام کی ۔